25 جولائی 2014 - 13:33
شام کی سرحد پر سعودی گاڑیاں پکڑی گئیں

شام کی سرحد پر پولیس نے سعودی عرب کی نمبر پلیٹ والی متعدد گاڑیاں پکڑ ی ہیں۔

ابنا: لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرحدی پولیس اہلکاروں نے اس علاقے کے قبائلی افراد کی مدد سے سعودی نمبر پلیٹ والی 20 گاڑیاں پکڑ لیں اور ساتھ ہی ہتھیاروں کے ایک انبار کا بھی پتہ لگایا ہے جس پر سعودی پرچم اور مہر موجود ہے۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ شام کی فوج نے اس ملک اور لبنان کی سرحد کے نزدیک مسلح گروہوں کی شام میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ اس لڑائی میں نو مسلح افراد مارے گئے ۔ اسی طرح شام کی فوج نے ہوائی حملے میں دمشق کے مضافات میں واقع القلمون علاقے میں جبھۃ النصرہ کے ہتھیاروں کے ڈپوکو تباہ کردیا ۔ شام سے موصولہ ایک خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شامی فوج کے توپخانے کے حملے میں دسیوں مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

.......

/169